علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑا اضافہ
- 21, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: علاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا گیا اعدادو شمار جولائی سے نومبر تک کی مدت میں افغانستان، بنگلہ دیش ، نیپال، اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کو 1.855 ارب ڈالر کر برآمدات ریکارڈ کی گئی جو مجموعی برآمدات کا 14.83 فیصد ہے۔ چین کو جاری کیے گئے پہلے پانچ ماہ میں 1.223 ارب ڈالر ، افغانستان، کو 232.97 ملین ڈالر اور بنگلہ دیش کو 284.45 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، اس سال میں علاقائی ممالک سے درآمدات کا حجم 5.045 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
تبصرے