گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
- 21, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی طرف سے 257 ارب روپے صارفین کو فراہم کیے گئے جو پچھلے کے مقابلے میں کم تھی۔ گزشتہ سال نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کا حجم 340 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بیادوں پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تبصرے