ڈالر مزید سستا ہو گیا

ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے:    ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بھی ذبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو کر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری  طرف، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد، انڈیکس میں 62 ہزار 768 کی سطح تک جا پہنچی ہے۔ اس سے پہلے، کاروبار کے احتتام پر 100 انڈیکس 62 ہزار 448 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+