چین نے دشمنوں کے دماغ مفلوج کرنے والے ہتھیار بنانے کا کیا دعوٰی

    نیوز ٹوڈے : چین نے ایک ایسا ہتھیار تیار کیا ہے جس کی طاقت سے متعلق سنتے ہی دنیا بھر میں پریشانی بڑھنے لگی کیونکہ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے متعلق آج تک نہ کسی نے سنا ہے اور نہ کسی نے دیکھا ہے چین نے دعوٰی کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا ہتھیار تیار کیا ہے جو دشمنوں کو لمحہ بھر میں دماغ کے ذریعے شکست دے سکتا ہے اس ہتھیار کی طاقت سے چین کے فوجی جیسا سوچیں گے ویسا ہی ہوگا چین کا دشمنوں کے خلاف ایسا دماغی ہتھیار ہو گا جو دشمن کے خلاف استعمال کرکے دشمن کی فوج کو سلا دے گا اور اس کے دماغ کو مفلوج کر دے گا ان کے سوچنے سمجھنےکی صلاحیت ختم ہو جائے گی ۔

      چین نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ وہ کچھ ایسے ہتھیاروں کی تیاری کے قریب بھی پہنچ چکا ہے کہ جب یہ ہتھیار دشمن کے علاقے میں پہنچیں گے تو دشمن کو جمائیاں آنا شروع ہو جائیں گی ان کو نیند آ جائے گی اور چین کی فوج کو ان ہتھیاروں کے اثرات سے بچانے کیلیے چین ایسے چشمے بھی بنا رہا ہے کہ چین کے فوجی جب ان چشموں کو پہن لیں گے تو ان کو نیند نہیں آۓ گی جب تک وہ یہ چشمہ پہنے رکھیں گے اور ان چشموں کی خوبی یہ بھی ہو گی کہ جو فوجی انہیں استعمال کریں گے ان کی نسوں سے وہ ہتھیار کنیکٹ ہو جائیں گے جو دشمن کو سلا دیں گے چین کا یہ قدم بہت خطرناک اور دشمن کے ہوش اڑنے والا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+