پاکستان میں اس وقت سیاست کی جنگ اپنے عروج پر ہے
- 28, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : ملک بھر میں آئندہ ہونے والے الیکشن کیلیے جمع کراۓ گۓ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے بانی پی ٹی آئ سمیت تین رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے پر اعتراضات اٹھاۓ گۓ ہیں سرگودھا میں پی پی 80 کی نشست کیلیے مریم نواز نے اپنے کاغذات جمع کراۓ تھے مریم نواز کی درخواست پر علی حسن شاہ اور طاہر نے اعتراضات لگا دیے ان وکلاء نے درخواست میں اعتراض لگایا ہے کہ مریم نواز کئ مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اس لیے وہ اس نشست کی اہل نہیں ۔
لاہور کے حلقے این اے 127 سے بلاول بھٹو نے الیکشن لڑنے کی درخواست دے رکھی تھی ان کے کاغذات پر بھی اعتراض کیا گیا ہے لاہور کے شہری محمد ایاز نے اعتراض کیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات میں پی پی پارٹی کی بجاۓ پی پی پارلیمینٹیرین سے وابستگی ظاہر کی ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک وقت میں ایک ہی پارٹی کا رکن رہ سکتا ہے این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے رہنما نے بانی پی ٹی آئ کے خلاف یہ اعتراض کیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہیں اس لیے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ۔
تبصرے