مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت اور الیکشن کمیشن کو کیا الرٹ

    نیوز ٹوڈے : جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑنے کیلیے آزاد ماحول کی بھی ضرورت ہوتی ہے کارکنوں سے ان کے کاغذات نامزدگی چھین لینا اور انہیں کاغذات جمع نہ کرانے دینا کہاں کہاں کا انصاف ہے یہ ایک بالکل غلط قدم ہے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس الیکشن میں پاکستان  تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی بلکہ مزید شہرت دی جا رہی ہے ۔

   مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر الیکشن مہم کے دوران میری پارٹی کے کسی کارکن کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی اسے کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچایا گیا تو اس کی ذمہ داری چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کے سربراہ پر ہو  گی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر الیکشن کرانے کیلیے چیف الیکشن کمیشن عدالتی حکم ماننے پر مجبور ہے تو الیکشن کمیشن کا ادراہ ایک آزاد ادارہ کیسے ہوا مولانا فضل الرحمٰن نے نگران وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ انہیں تو سیاست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+