اچھی صحت کے لیے چہل قدمی کرنے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟
- 02, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: یہ بات تو ثابت ہے کہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا بیشتر امراض جیسے ذیابیطس ، امراض قلب اور موٹاپ کا باعث بن سکتا ہے۔ اور اسی وجہ سے روزانہ تھوڑی بہت چہل قدمی کئی امراض کو کم کر سکتی ہے۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس چہل قدمی کا بہترین وقت کونسا ہے؟ چہل قدمی کے بہترین وقت کا انحصار آپ کے شیڈول اور حالات ذندگی میں ہوتا ہے اور اس ورزش کو اپنے مصروفیات کو اپنی ذندگی میں کیسے شامل کرتے ہیں؟
2012 کی تحقیق کے مطابق، صبح کے وقت چہل قدمی کرنا زیادہ مفید قرار دیا گیا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق صبح کے وقت چہل قدمی سے انسانی صحت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ صبح کے وقت ورزش سے خون کا بہاو بڑھتا ہے اور اس سے صحت پر بھی مثبت اثرات پرتب ہوتے ہیں۔ صبح کے وقت چہل قدمی سے سارا دن کم تھکاوٹ ہوتی ہے اور کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس وقت جسمانی سرگرمیوں سے کھانے کو ہضم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔ جہاں تک شام کے وقت چہل قدمی کی بات ہے تو اس سے ، سارا دن کی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چہل قدمی کا وقت جو بھی ہو ، وہ ایسا ہو کہ آپ کی زندگی کو مشکل اور پچیدہ نہ بنائے۔
خاص خبریں
-
پنجاب کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا
-
ٹل سے کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر سامان سے لدا ٹرکوں کا دوسرا قافلہ کرم پہنچ گیا
-
ٹھوس نتائج دینے میں ناکام: بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی کرسی خطرے میں
-
پاکستان سے محبت ہے تو ایک نظریے پر متحد ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

تبصرے