دنیا کے پہلے اے آئی سے چلنے والے ریسٹورنٹ کا آغاز

اے آئی سے چلنے والے ریسٹورنٹ

نیوزٹوڈے:   کھانا پکانے کی دنیا میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے جس کا آغاز پاسادینا، جنوبی کیلیفورنیا سے ہوا ہے، جہاں CaliExpress نامی پہلا AI سے چلنے والا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ  Miso Robotics اور PopID کی مدد سے کیلی گروپ نے دسمبر کے آخر میں شروع کیا ہے، اور یہاں کام کرنے والے سارے کام خود بخود ہوتے ہیں، جیسے کہ برگر پلٹنا وغیرہ۔

Cali گروپ، جو کہ Miso Robotics کے ساتھ مل کر Flippy نام کا پہلا AI فرائی اسٹیشن بنایا، اور PopID، جو کہ چہرے کی شناخت کے ذریعے آرڈر لینے کا کام کرتی ہے، نے اس ریسٹورنٹ کو بنایا ہے۔ اس ریسٹورنٹ  میں خودکار فرائی اور گرل اسٹیشن ہیں، جہاں گاہک اپنے آرڈر کو روبوٹس کے ذریعے تیار ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔

PopID کے سی ای او اور Miso Robotics کے بورڈ ممبر جان ملر نے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا ریسٹورنٹ ہے جہاں ہر چیز خودکار ہے۔ اس منصوبے میں کئی سال کی تحقیق اور سرمایہ کاری شامل ہے۔ریسٹورنٹ  کا ماحول بھی خاص ہے، جہاں ریٹائرڈ Flippy یونٹس، 3D پرنٹ شدہ نمونے، اور تصاویر سجائی گئی ہیں۔ Miso Robotics کے CEO Rich Hull نے کہا کہ اس طرح کے روبوٹک ریسٹورنٹ سے کھانے کی معیار، مستقل مزاجی اور تیزی میں بہتری آئے گی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+