عوام کو آئی فون قسطوں پر فراہم کیے جائیں گے، نگراں حکومت کا اعلان

اقساط میں آئی فونز

نیوز ٹوڈے :  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے پاکستانی فری لانسرز کو آسان اقساط میں آئی فونز دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس کا اطلاق 12 جنوری 2024 سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  نگراں حکومت کا یہ پروگرام صارفین کو آسان قسطوں کے منصوبے کے ذریعے جدید ترین ماڈل فونز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔

 نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ PTAقسط کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفیکیشن ، رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹمز کو نافذ کرے گی۔ عمر سیف نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا مقصد بنیادی ذمہ دارانہ مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور ملک بھر میں اسمارٹ فونز کی رسائی کی مسلسل توسیع کو یقینی بنانا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+