یہ سال کن ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟ ماہر فلکیات کی پیشنگوئی
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سال 2024 کا سورج طلوع ہوئے ہفتہ بھر مکمل پو چکا ہے اور دنیا بھر میں لوگ طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ویسے تو مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں بتا سکتا، تاہم ماہر نجومی سال کے آغاز میں کئی پیشین گوئیاں کرتے نظر آتے ہیں، جن کی روشنی میں ستاروں کے علم پر یقین رکھنے والے لوگ پڑھ کر اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔یہ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہو سکتی ہیں ، لیکن آج ہم آپ کو ماہر فلکیات کی جانب سے ستاروں سے متعلق آگاہ کریں گے جن کے لیے اس سال کا سورج اچھا ثابت نہیں ہو گا۔ آئیے جانتے ہیں وہ ستارے کون سے ہیں۔
-
برج سرطان۔ Cancer
نجومی کے مطابق برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوشی اور کامیابی کے ساتھ تکلیف اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے زیادہ سے زیادہ تعلقات برقرار رکھیں۔ اپنے آپ کو تنازعات اور افراتفری کا شکار بننے سے بچائیں، ورنہ یہ صورتحال سال کے آخر تک بہت سے رشتوں میں دراڑ کا باعث بن سکتی ہے۔
-
برج اسد ۔ LEO
ماہرین کا خیال ہے کہ سال 2024 برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے سرد تعلقات، پیشہ ورانہ ناکامیوں اور غیر متوقع دھچکوں کا سبب بن سکتا ہے۔ نجومی ان لوگوں کو تخلیقی، ہمت اور حوصلہ مند ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دوران برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں، لڑائی جھگڑے سے گریز کریں کیونکہ یہ صورتحال ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جون کے بعد اس برج میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
-
برج سنبلہ۔ Virgo
علم نجوم کے مطابق برج سنبلہ کی شرمیلی اور ہچکچاتی فطرت اس برس کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ، جس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ سنبلہ افراد اپنی طعبیت میں پائے جانے والے فرسودہ انداز سے کنارہ کشی اختیار کریں اور ہر اچھے موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائے اور زیادہ نہ سوچیں اور ذہن میں دباؤ نہ ڈالیں۔ جہاں سرمایہ کاری کا تعلق ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ پابندیوں کو دور کریں اور تھوڑا سا آسانی کی طرف جائیں اور جہاں آپ پوری طرح مطمئن ہوں وہاں سرمایہ کاری کریں۔
-
برج عقرب۔ Scorpion
یہ سال عقرب افرد کے صبر اور برداشت کا کڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے جس کے لیے آپ نے خود کو ہر غیر متوقع صورتحال کے لیے تیار رکھنا ہے۔ رومانوی تعلقات ہنگامی خیز ثابت ہو سکتے ہیں اور اس برس شادی اور منگنی دونوں کے لیے اچھے امکانات ہیں یہاں تک کہ شادی شدہ افراد کے لیے یہ برس اچھا ثابت ہو سکتاہے۔اس سال رومانوی جوڑوں کے لیے آخری چھے ماہ جھگڑے کا باعث بن سکتے ہیں جس سے بچنے کے لیے عقرب افراد کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تبصرے