رات دیر سے کھانا فالج کےخطرات میں اضافہ کرسکتا ہے، تحقیق

فالج کے خطرات

نیوزٹوڈے:   ہم میں سے بیشتر افراد رات کو دیر سے کھانے کے عادی ہیں، جو کہ بظاہر نقصان دہ نہیں لگتا ، لیکن ایک نئی تحقیق نے بتایا ہے کہ رات نو بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق نے ایک لاکھ سے زائد فرانسیسیوں کا معائنہ کیا۔ سات سال تک جاری رہنے والے اس مطالعے کے دوران دل کے دورے اور فالج سمیت دو ہزار کے قریب قلبی امراض کے کیسز سامنے آئے۔

وہ افراد جو رات کو نو بجے کے بعد کھانا کھاتے تھے ، ان میں فالج کے امکانات جلدی کھانا کھانے والوں کی نسبت 28 فیصد زیادہ ہے۔  کھانےدیر سے کھانا ہائی بلڈ پریشر ،اور شوگر کی مقدار میں اضافہ کر دیتا ہے۔ فرانس کی یونیورسٹی آف سوربون پیرس نورڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینیر مصنف ڈاکٹر برنرڈ سراؤر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ رات کا کھانا تاخیر سے نہ کھایا جائے اور یہ تحقیق بتائی ہے کہ اس مشورے میں کچھ منطق تھی۔ کھانا دیر سے کھانے کا رجحان خواتین میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+