دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ ٹی وی متعارف

وائرلیس ٹرانسپیرنٹ ٹی وی

نیوزٹوڈے:   دنیا کا پہلا ایسا ٹی وی متعارف  کرایا گیا ہے جو وائرلیس ہونے کے ساتھ ٹرانسپیرنٹ بھی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اگر آپ اس کو دیکھ نہیں رہے تو یہ کسی شیشے کی طرح ٹرانسپرنٹ ہو جاتا ہے اور اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں۔ ایل جی کمپنی نے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر متعارف کرایا۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی ہےجو کہ 4k ریزولوشن سے لیس ہے۔ 

اسے لاس ویگاس میں ایک ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کیا گیا / فوٹو بشکریہ ایل جی

اس  ٹی وی میں آڈیو اور ویڈیو چلانے کے لیے وائرلیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ اس میں استعمال کیا گیا پراسیسر ماضی کے پراسیسر سے 4 گنا بہتر ہے۔ جب ٹی وی بند کرتے ہیں تو اسکرین پر ڈیجیٹل فش آیکوریم، آگ بھڑکنے یا اس کے علاہ دیجیٹل آرٹ نمودار ہو جاتے ہیں۔ ٹی وی کی قیمت یا دستیابی کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا مگر کمپنی کے مطابق رواں سال ہی کسی وقت یہ صارفین کودستیاب ہو گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+