سائنسدانوں نے "الیکٹرانک زبان" ایجاد کر دی
- 10, جنوری , 2024
نیوزٹوے: جنوبی کوریا کےسائنسدانوں نے الیکٹرانک زبان ایجاد کر لی جو مختلف ذائقوں کو بھی محسوس کر سکے گی۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسی الیکٹرانک زبان ایجاد کی ہے جو انسانی زبان جیسی ہے اور وہ انسانی ذائقے کے احساس کی طرح کام کر سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ یہ جدید زبان مشروبات، دوا جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئےجدید سلسلے کی لیے پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے کیو نکہ یہ ذائقے کو محسوس کرنے والا ایک خاص سینسر ہے۔ اس کو خاص طور پر مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کو درست اندازہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لیبارٹری میں، ٹیم نے چھ مختلف شرابوں کا تجربہ کیا اور الیکٹرانک زبان کے نظام کے ساتھ ذائقہ کی پروفائلنگ کے تجربات کئے۔
تبصرے