کیا آپ قومی شناختی کارڈ پر موجود اِن 13 ہندسوں کا مطلب جاننا چاہتے ہے؟

قومی شناختی کارڈ

نیوزٹوڈے:  آج ہم آپکو قومی شناختی کارڈ پر موجود اِن 13 ہندسوں کا مطلب بتائیں گے۔ آج ہم آپکو قومی شناختی کارڈ پر موجود اِن 13 ہندسوں کا مطلب بتائیں گے۔شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر، مثال کے طور پر(121011) میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر یعنی (1) صوبے کی نشاندہی کرتا ہے، یعنی جن کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبرپختونخواہ کے رہائشی ہیں۔

اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 22 سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔اسی طرح پنجاب کیلئے 3 ، سندھ کیلئے 4 ، بلوچستان کیلئے 5 ، اسلام آباد کیلئے 6 ،گلگت بلتستان کیلئے 7 استعمال کیا جاتا ہے۔اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے۔مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2 کا ہندسہ ہے جو کہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتا ہے جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں درمیان میں لکھا ہوا 7 نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتا ہے جبکہ آخر میں ‘-‘ کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے۔مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہوگا مثال کے طور پر (1,3,5,7,9) اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+