فیس بک اور انسٹا گرام میں 2024 کی پہلی بڑی تبدیلی

فیس بک اور انسٹاگرام

 نیوزٹوڈے:   میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام میں 2024 کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین کے تحفظ کے لیے نئے ٹولز متعارف کرائے گئے ہیں۔ فیس بک اور انسٹاگرام کی سرپرست کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نئی پالیسیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

نئی پالیسیوں کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر صارفین کے لیے خودکشی، eating disorders جیسے حساس مواد تک سرچ اور ایکسپلور جیسے فیچرز کے ذریعے رسائی زیادہ مشکل ہو جائے گی۔  انہوں نے مزید کہا کہ تمام نوجوانوں کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹس کو تبدیل کر کے حساس مواد تک رسائی کو مشکل بنایا جائے گا۔ ان اقدامات پر عمل درآمد اگلے ہفتے سے کیا جائے گا۔ یہ اقدامات اس وقت کیے گئے جب اسے مختلف ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+