حکومت پاکستان نے مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ افغانستان کو ان کا ذاتی دورہ قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمٰن

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان (ممتاز زہرہ بلوچ) کا کہنا ہے ، کہ مولانا فضل الرحمٰن اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں افغانستان گۓ ہیں ، پاکستانی حکومت کا ان کے اس دورے سے کو ئی واسطہ نہیں ہے ۔ اسلام آباد میں جو دفتر خارجہ کی طرف سے میڈیا کو اطلاعات دی جاتی ہیں اس کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا والوں سے کہا ۔

کہ "مولانافضل الرحمٰن نے جو افغانستان کا دورہ کیا ہے اور وہاں ملاقاتیں کی ہیں ان کے بارے میں یہاں کو ئی بات چیت نہیں کی جاۓ گی ۔مولانا صاحب کا یہ دورہ ان کا ذاتی دورہ ہے مولانا صاحب جب اپنے دورے سے واپس آئیں گے تو ان سے بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پاکستان میں کئی دہشدگردانہ حملے کیے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ، کہ ہم افغان حکومت سے کی گئی بات پر ڈٹے ہوۓ ہیں ، اور چاہتے ہیں کہ افغانستان کی عبوری حکومت پاکستان میں حملے کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے" ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+