ایسی انوکھی گاڑی جو زمین پر سفر کرنے کے ساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے

انوکھی گاڑی

نیوزٹوڈے:   ویسے تو اڑنے والی گاڑیوں کو بنانے کے لیے متعدد کمپنیاں کام کر رہی ہیں ، لیکن کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی۔ چین کی ایک کمپنی xpeng کو توقع ہے کہ اس کی اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ سی ای ایس شو کے موقع پر اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا جس کا ڈیزائن دنگ کر دینے والا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس فلائنگ کار کی بکنگ اس سال کے آخر میں شروع کر دی جائے گی اور یہ صارفین کو 2025 میں کسی بھی وقت دستیاب ہو گی۔

یہ زمین پر دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پٗرہجوم علاقوں سے اڑ کر سفر کرنا ممکن ہو گا۔ یہ گاڑی کسی ڈرون کی طرح ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دو سیٹوں پر مشتمل اس گاڑی کے اندر ڈوئل موڈ کاک پٹ موجود ہے۔ یہ گاڑی ایسے افراد کو فروخت کی جائے گی جو طیارہ اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی تاہم یہ بتانا مشکل ہے کہ اس کی قیمت کیا ہو گی اور اس کے اڑنے کی صلاحیت کتنی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+