نادرا کی نئی ایپ متعارف

پاک آئی ٹی ایپ متعارف

نیوزٹوڈے:   نادرا نے صارفین کی سہولت کے لیے پاک آئی ٹی ایپ متعارف کرائی ہے جو گھر بیٹھے شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو قطاروں میں لگنے اور انتظار کرنے سے بچانے کے لیے جدید سہولیات فراہم کر دی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے آپ تصویر، فنگر پرنٹس اور آن لائن ادائیگی کر کے شناختی کارڈ بنا سکتے ہیں۔

نادرا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب اس ایپ کے ذریعے این آئی سی، اوورسیز پاکستانیز (این آئی سی او پی) اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) گھر بیٹھے تیار کیے جاسکتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+