زیادہ پٌر امید ہونے کے حیران کن نقصانات

کمزور ذہنیت کی نشانی

نیوزٹوڈے:   اس میں کوئی شک نہیں کہ پٌر امید ہونا اور مثبت سوچ رکھنا کامیاب زندگی کا راز سمجھا جاتا ہے لیکن ایک منفرد تحقیق سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ دراصل یہ کمزور ذہنیت کی نشانی ہو سکتی ہے اور اس کے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ پر امید رہنے والے اور صرف مثبت سوچ رکھنے والے افراد بظاہر ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور ان کے فیصلے مستقبل میں فائندے مند نہیں ہوتے۔

مزید انہوں نے بتایا کہ زیادہ پر امید رہنے اور اچھی سوچ رکھنے والے افراد کو معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا زیادہ کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ جو مضبوط ذہنیت کے مالک تھے انہوں نے خصوصی طور پر اپنے حوالے سے معاشی منصوبے اچھی طرح بنائے اور انہوں نے حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ فیصلے کرنے میں کوئی ڈر محسوس نہیں کیا۔ 

اس کے برعکس جو افراد مثبت سوچ رکھتے ہیں، ہر وقت پٌر امید رہتے ہیں، وہ حقائق کو صحیح معنوں میں نہیں پرکھتے، وہ کسی بھی منصوبے کے مسائل ، نقصانات اور فوائد کا اندازہ نہیں کر پاتے ، جس وجہ سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+