ایران نے بنایا نشانہ پاکستان کو
- 18, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستانی حکومت نے ایران کی طرف سے پاکستان کی ہوائی سرحدوں کو عبور کرکے پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے کی پر زور مذمت کی ہے ۔ پاکستان کے وزیر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کو پھلانگ کر پاکستان پر جو حملہ کیا ہے ، اس میں دو لڑکے جاں بحق اور تین لڑکیاں زخمی ہو گئیں ـ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کی طاقت کو للکارا ہے ، اور ایران کو اس حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے-
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ، دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل روابط قائم ہیں ۔ اس کے باوجود ایران نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ پاکستان کی سرحدوں کو پھلانگا ـ ایرا ن کی اس حرکت پر ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں بلایا گیا اور ایران کی اس حرکت پر پُرزور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ـ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران ہی ان حملوں کا ذمہ دار ہے ۔ پاکستان مسلسل ایران سے کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی دونوں ملکوں کیلیے خطرہ ہے ، اس کے خلاف مکمل کاروائی ہونی چاہیے-
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے