نمک کے استعمال سے سالانہ کتنی اموات ہوتی ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: نمک ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر ہر کھانا ادھورا اور بے ذائقہ ہے ، لیکن اس کا زیادہ استعمال ہر سال دنیا میں لاکھوں افراد کی موت کا سبب بنتا ہے۔ یہ رپورٹ WHO ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 1.890 ہزار افراد خوراک میں نمک کے زیادہ اسعمال کی وجہ سے موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔
نمک کا زیادہ استعمال کی وجہ سے دل کی بیماری اور قبل از وقت فالج ، ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔جسم کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ صرف کچھ مقدار نمک استعمال کیا جائے ، تاکہ جسم میں پانی اور معدنیات کا توازن برقرار رہیں۔ عالمی ادارہ صحت روزانہ 5 گرام (ایک چائے کا چمچ) نمک کھانے کی تجویز کرتا ہے۔
تبصرے