پی ایس ایل 9 کے ورلڈ چیمپئن کی ایک اور انٹری
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ایس ایل کے اس سیزن 9 میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے، پشاور زلمی نے یہ انکشاف کرکے شائقین کو خوش کردیا ہے کہ ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے ہیڈ کوچ کا کردار ادا کریں گے۔ زلمی نے ٹویٹ کیا کہ "اپنے سابقہ چیمپیئن ڈیرن سیمی کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہے" ان کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ" میں زلمی فیملی کا حصہ بننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔
۔"ڈیرن سیمی کا زلمی کے ساتھ گہرا تعلق ہے، کیونکہ انہوں نے کئی سیزن تک کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے ٹیم کے لیے ٹائٹل اس وقت جیتا جب وہ 2017 میں پی ایس ایل 2 میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔
تبصرے