سست اینڈرائیڈ فون کی رفتار تیز کرنے کے آسان طریقے

سست اینڈرائیڈ فون

نیوزٹوڈے:   کیا آپ کا اینڈرائیڈ فون پہلے سے زیادہ  سست ہوچکا ہے؟ زیادہ تر لوگ اپنے اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد اگر یہ سست ہوجاتا ہے تو وہ چڑچڑے ہوجاتے ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنے سست موبائل کی رفتار بڑھا سکتے ہیں، جاننے کے لیے مزید تفصیلات پڑھیں:

  1. ان apps کو ختم کر دیں جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے 

  2. آپ کے فون کے بیگ گراؤنڈ میں کام کرنے والی ایپس کو بھی ختم کر دیں

  3. ایپ cache کو بھی کلئیر کریں

  4. اینیمیشن اسپیڈ کو بھی 5x کریں

  5. اپنے فون کر ری سیٹ رکیں

  6. فون کی فیکٹری کو ری سیٹ کریں

ایپ cache پارٹیشن کیسے کلئیر کریں؟

اپنے فون کے ریکوری موڈ کو استعمال کریں، ریکوری موڈ کے لیے فون کو پاور آف کریں اور جب وہ بند ہو جائے تو پھر دوبارہ آن کریں اور والیم ڈاؤن بٹن کو ایک ساتھ دبائیں۔ جب فون کا لوگو نظرآئے تو پھر پاور بٹن سے انگلی ہٹا لیں اور والیم بٹن کو اس وقت تک دبا کو رکھیں جب تک ریکوری موڈ اسکرین پر نظر نہ آجائے۔  اس کے بعد Yes پر کلک کریں اور اس کے بعد Reboot System Now کا آپشن آئیں گا اس پر کلک کریں اور فون کو ری اسٹارٹ کریں۔ 

اینیمیشن اسپیڈ تبدیل کرنے کا طریقہ؟ 

اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو ڈویلپر موڈ کو enable کرنا ہو گا۔ اس کو این ایبل کرنے کےبعد فون کی settings میں جائیں اور پھر about phone میں جا کر build number پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد اسکرین پر لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔ 

اس کے بعد settings  میں جائے اور پھر developers آپشن میں جائیں۔ وہاں نیچے اسکرین میں Transition animation duration کا آپشن آئے گا ، اس پر 5x آپشن کا اسکیل سیٹ کریں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+