کرکٹر کا غزہ کے بچوں کی مدد کیلئے کروڑوں روپے مالیت کے جوتے نیلام کرنے کا اعلان

خصوصی جوتے نیلام

نیوزٹوڈے:   آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے اپنے خصوصی جوتے نیلام کریں گے۔ انہوں نے جوتوں کی نیلامی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا جہاں انہوں نے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سے اپنے جوتوں کی نیلامی کر رہا ہوں اور نیلامی 12 فروری کو ختم ہوگی۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ غزہ کے بچوں کو آپ کی بہت ضرورت ہے اور جمع ہونے والی تمام رقم یونیسیف چلڈرن آف غزہ کی اپیل کو دی جائے گی۔

آسٹریلین کھلاڑی کے جوتوں پر "All lives are equal اور Freedom is a human right لکھا ہوا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+