معروف آسٹرلین کرکٹر میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب اسپتال منتقل
- 22, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: آسٹریلیا کے مشہور بلے باز گلین میکسویل کو ایک پارٹی میں بہت زیادہ شراب پینے پر ہسپتال لے جانا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکسویل کو جمعہ کو طبیعت بگڑنے پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال پہنچنے کے بعد طبی عملے نے فوری طور پر ان کا جائزہ لیا، اور میکسویل اسی دن گھر واپس چلے گئے۔ رپورٹس کے مطابق پارٹی میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی لیکن صرف میکسویل کی زیادہ پینے کی وجہ سے حالت خراب ہوئی تھی۔
تبصرے