کراچی میں باپ نے بیوی سمیت 3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی

خود کشی

نیوز ٹوڈے :   کراچی (شاہراہ فیصل پر وائرلیس گیٹ کے نزدیک فلیٹس) میں سے ملیں 5 لوگوں کی لاشیں ـ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مین شاہراہ فیصل روڈ پر وائرلیس گیٹ کے نزدیک فلک ناز فلیٹس کی چوتھی منزل میں سے ایک فلیٹ میں احسن رضا نامی ایک شخص رہائش پذیر تھا ، جو کہ ایک کپڑے کی فیکٹری میں کام کرتا تھا - احسن کو کام سے جواب مل گیا تھا ، اس کی نوکری چھوٹ گئی تھی ، جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا -

احسن رضا نے حالات سے تنگ آ کر احسن رضا نے پہلے اپنی بیوی اور تین بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ، اور پھر خود کو بھی مار دیا ـ احسن رضا نے اپنے بیوی بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹ دیے - احسن رضا کے فلیٹ میں سے ایک رقعہ بھی ملا ہے جس میں ایک لیب ٹاپ کا ذکر کیا گیا تھا ـ پولیس نے لیب ٹاپ اپنے قبضے میں کر لیا ہے - 'کرائم سین یونٹ' بھی موقع پر پہنچ گیا ہے لاشوں کو ابھی فلیٹ سے اٹھایا نہیں گیا ـ موقع سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں ـ مرنے والوں میں جبرائیل ، میکائیل اور ایک بچی ام ہانیہ شامل ہیں ، اور احسن رضا کی بیوی جس کا نام ندا رضوی تھا ، بھی شامل ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+