بابر اعظم بنگلہ دیش پہنچ گئے

بلے باز بابر اعظم

نیوزٹوڈے:   پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز بابر اعظم بنگلہ دیش بی پی ایل میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے۔ بابر کی بنگلہ دیش آمد کی تصویر سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بی پی ایل کے اکاونٹ سے شیئر کی گئی، بابر اعظم آج رنگپور اور سلہٹ اسٹرائیکرز کے درمیان ہونے والے میچ میں نظر آئیں گے۔

رنگپور رائیڈرز میں پاکستانی کھلاڑی عمران طاہر، احسان اللہ، ارشاد اور بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن ہیں۔ اس سے قبل بابر اعظم نے بنگلہ دیش جانے کی کہانی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+