گوگل کروم پر غلطی سے بند ہونے والی ویب سائٹ کو دوبارہ اوپن کرنے کا طریقہ جانیں
- 23, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: گوگل کروم دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر ہے۔ کئی بار ہم کسی چیز کو تلاش کرنے کے لیے کئی ٹیب کھولتے ہیں اور کئی بار اسی ٹیب کو بند کر دیتے ہیں جس پر ہمیں کام کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد ہمیں کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے۔ لیکن پریشان نہ ہوں، اسے واپس لانے کے لیے ایک شارٹ کٹ ہے۔ غلطی سے بند ہونے والے ٹیب کو دوبارہ کھولنے کے لیے آپ اپنے کی بورڈ سے ctrl+shift+T دبا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ T کو دباتے رہیں گے، تو پہلے سے بند تمام ٹیبز کھل جائیں گے۔ یہ شارٹ کٹ INCOGNITO MODE پر کام نہیں کرتا ہے۔
تبصرے