پھلوں کا جوس پینے سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آ گئی

پھلوں کا جوس

نیوزٹوڈے:  پھلوں کا جوس پینے والے بچوں کے بارے میں ایک حیران کن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے والدین انہیں 100 فیصد پھلوں کا رس پینے کے لیے دیتے ہیں، ان میں موٹاپے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی طبی جریدے ’’جاما پیڈیاٹرکس‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کا جوس پینے والے بچے جلد موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو جوس یا کوئی سافٹ ڈرنکس نہیں دینا چاہیے جبکہ چار سال کے بچوں کو روزانہ چار اونس تک جوس پلایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ پھلوں میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اس لیے زیادہ خالص جوس اور مشروبات کا استعمال موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+