اب سعودی عرب میں بھی بکے گی شراب ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس

الکوحل سٹور

نیوز ٹوڈے :    مسلم ملک (سعودی عرب جسے مسلمان ملکوں کا سربراہ مانا جاتا ہے) ـ اس ملک میں شراب نوشی پر سختی سے پابندی عائد ہے - اور 'شریعت اسلامی' کے مطابق سعودی عرب میں شراب نوشی کرنے والے کو سر عام کوڑے مارے جاتے ہیں - اور سعودی عدالت کو شرابی شخص کو سخت سے سخت سزا دینے کی اجازت دی گئی ہے ـ لیکن اب سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں چھاپی گئی یہ خبر چونکا دینے والی ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ملک کے دار الحکومت شہر (ریاض) میں پہلا الکوحل سٹور کھولا جا رہا ہے -

شراب کی اس دکان کے افتتاح کی مکمل تیاریاں ہو چکی ہیں ـ بہت جلد ریاض میں یہ سٹور کھل جاۓ گا ـ 'یہ سٹور غیر ملکی سفارتکاروں کیلیے کھولا جا رہا ہے - اور شراب کی خریداری کیلیے خریداروں کو سعودی وزارت داخلہ سے کلیئرنس کوڈ حا صل کرنا ضروری ہوگا ، اور خریداروں کو ہر ماہ مخصوص مقدار کا کوٹہ دیا جاۓ گا' سعودی عرب میں مقیم غیرمسلم اس سٹور سے مستفید ہو سکیں گے ، یا نہیں اس پر کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے ۔ سعودی حکومت کی طرف سے اس خبر پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+