ایرانی سپریم لیڈرنے مسلم ممالک کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کی بجائے دوسرا راستہ بتادیا
- 25, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے بجائے اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ صرف گمراہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو جنگ بندی کا مطالبہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ حکومت کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات قائم کریں اور اس حکومت کی مدد نہ کریں۔
تبصرے