فوج کیخلاف بولنے پر جائیداد ضبط کرنے کا قانون پاس

روسی پارلیمنٹ

نیوزٹوڈے:   روس میں فوج کے خلاف بیان دینے کا قانون منظور کر لیا گیا۔ روسی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے اس قانون کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس میں فوج کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلانے اور روس کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ .

ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں اور یوکرین جنگ پر روسی فوج کے خلاف بول رہے ہیں۔ روسی پارلیمنٹ میں فوجی مخالفین کے خلاف کارروائی کے قانون کے حق میں 395 اور مخالفت میں 3 ووٹ ڈالے گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+