بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے پر امریکی ردعمل سامنے آگیا

بابری مسجد

نیوزٹوڈے:    رام مندر کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری کو تاریخی بابری مسجد کو شہید کر کے کیا تھا جس پر امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسلامی ممالک نے بھارت میں منہدم مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سوال کے جواب میں امریکی وزارتِ ترجمان نے کہا کہ امریکا آزادی اظہار اور مذہب کے لیے آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر نظر رکھتے ہیں۔ ایک اور صحافی نے ہردیپ سنگھ قتل کیس کے بارے میں سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+