یمنی حوثیوں نے بنایا آج پھر امریکی بحری جہازوں کو نشانہ
- 26, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور برطانیہ مل کر بھی یمنی حوثیوں کے حوصلے پست نہ کر پاۓ ـ بلکہ حوثیوں کے آج بھی بحیرہ احمر میں اسی طرح حملے جاری ہیں. آج بھی حوثیوں نے امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کیلیے سامان لے جانے والے دو امریکی تجارتی جہازوں کو بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ـ ان دونوں بحری جہازوں پر امریکہ کے جھنڈے لگے تھے ـ ڈنمارک کی ایک کمپنی نے امریکی سامان لے جانے والے ان دونوں جہازوں کی شناخت (مارسک ڈیٹرائٹ اور مارسک چیسپیک) کے نام سے کی ہے ـ
حوثیوں نے یہ دعوٰی کیا ہے ، کہ ان کے میزائل حملوں سے دونوں بحری جہازوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ـ جبکہ امریکہ نے اپنے اس نقصان کو چھپاتے ہوۓ دعوٰی کیا ہے ، کہ ان کے ڈیفینس سسٹم حوثیوں کے حملوں کو روکنے میں کامیاب ہو گۓ ، اور ان کے جہاز اور ان پر لدا سامان محفوظ رہا ـ لیکن ان حملوں کے بعد امریکہ نے اپنے دونوں جہازوں کا رخ 'خلیج عدن' کی جانب موڑ دیا ہے ـ اور اب مارسک کمپنی نے عارضی طور پر اس علاقے میں اپنے جہاز نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ـ
تبصرے