امریکہ میں سزاۓ موت کا نیا طریقہ

    نیوز ٹوڈے : امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قاتل کو سزاۓ موت دینے کیلیے نائٹروجن گیس کا استعمال کیا گیا ـ امریکہ کی ریاست (الاباما) میں ایک شخص کے قاتل کو امریکی سزاۓ موت کے طریقہ کار سے ہٹ کر نائٹروجن گیس کے استعمال سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ـ امریکہ کے دوسرے علاقوں میں بھی قتل کے مجرموں کو موت کی سزا کیلیے نائٹروجن گیس کے استعمال کی منظوری ہو چکی ہے ۔ قاتل (سمٹ) کو آج صبح نائٹروجن گیس کے استعمال سے سزاۓ موت دی گئی ـ

       سمٹ کے منہ پر چڑھاۓ گۓ ماسک کے اندر نائٹروجن گیس چھوڑ دی گئی ، جس سے 40 منٹ سے بھی تھوڑے وقت میں سمٹ کی جان نکل گئی ـ  سمٹ نے 1989 میں ایک مبلغ کی بیوی کو قتل کر دیا تھا ـ امریکہ میں اس نۓ طریقہ کار سے پھانسی  دینے اور مجرموں کو سزاۓ موت دینے کا یہ طریقہ کار پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے ـ اقوم متحدہ کے انسانی حقوق کے آفس نے امریکہ کے پھانسی کے اس نۓ طریقہ کار کو غیر انسانی ، ذلت آمیز سزا اور انسانیت کی تذلیل قرار دے دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+