امریکہ کا اسرائیل کو جنگی ہتھیار پہنچانا اس کی اپنی مجبوری ہے

    نیوز ٹوڈے : غزہ میں جنگ کے دوران اسرائیل کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہونے لگی تھی ، جس کو پورا کرنے کیلیے امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو بھاری تعداد میں ہتھیار دینے کا سمجھوتہ کیا ہے ـ امریکہ نے 25( ایف 35 جنگی طیارے ، 25 ایف 15 آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس اسکوارڈن ایئرکرافٹس ، 12 جنگی ہیلی کاپٹر اور ہزاروں کی تعداد میں دوسرے جنگی  ہتھیار اسرائیل کو دینے کا فیصلہ کیا ہے) ـ

   اس سے پہلے بھی جنگ کے ان ایک سو10 دنوں میں امریکہ کئی مرتبہ لاکھوں ڈالر کے ہتھیار اور فوجی سامان اسرائیل کو دے چکا ہے ـ اگر 'یہ کہا جاۓ کہ اسرائیل امریکی ہتھیاروں اور امداد کی وجہ سے ہی غزہ میں تباہی مچا رہا ہے تو بے جا نہ ہو گا' ـ جنگ جیتنے کیلیے اور حماس کو شکست دینے کیلیے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنا امریکہ کی مجبوری بھی ہے ، کیونکہ اگر اسرائیل حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو مشرق وسطٰی میں امریکہ کی طاقت بھی ختم ہو جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+