یمنی حوثیوں کے حملے سے برطانوی تیل بردار جہاز کو بڑا نقصان
- 29, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی حوثیوں نے (خلیج عدن) میں ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے ـ یمنی حوثیوں نے اس برطانوی تیل بردار جہاز پر کئی میزائلیں داغ دیں ، جس سے اس جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے ـ جہاز کا عملہ تو محفوظ رہا لیکن جہاز میں آگ لگ گئی ـ آگ لگتے ہی فوری طور پر جہاز نے مدد کیلیے کال دی تھی ـ 'امریکی سینٹرل کمانڈ' کے مطابق جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا ـ حوثی گروپ کے اس حملے پر برطانوی حکومت شدید غصے میں آ گئی ـ برطانوی (وزیر دفاع) نے اس حملے کو غیر قانونی اور ناقابل برداشت قرار دیا ہے ـ برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے ، کہ ہم بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کو یقینی بنائیں ـ اور ہم اپنے مؤقف پر ہمیشہ کی طرح اب بھی قائم ہیں ـ
وسیم حسن
تبصرے