نیتن یاہو جنگی جنون میں عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی پس پشت ڈال رہا ہے

اسرائیلی حکومت

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی حکومت جنگی جنون میں اس حد تک پاگل اور اندھی ہو چکی ہے  کہ اس نے 'عالمی عدالت انصاف' کے تمام اصول اور احکامات بھی پس پشت ڈال دیے ہیں ـ عالمی عدالت انصاف کے بارہا مطالبات کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ پر اندھا دھند حملے جاری ہیں ـ 7 اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ' 26 ہزار 300 ' ہو چکی ہے ـ اور تقریباً 65 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں ـ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد فلسطین کی درخواست پر (عرب لیگ) کا ایک اجلاس بلایا گیا ہے ۔ 

      یہ اجلاس 'مراکش' نے عرب لیگ کے موجودہ صدر کی حیثیت سے بلایا ہے ـ یہ اجلاس میں غزہ کی موجودہ صرتحال پر غور کیلیے بلایا گیا ہے ـ اس سے پہلے عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیل کو ہدایت کی ہے کہ غزہ میں قتل عام روکنے کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھاۓ ، اور  عالمی عدالت انصاف کے مطالبات کو پورا کرکے رپوررٹ عالمی عدالت انصاف میں جمع کراۓ ـ اب عرب لیگ بھی اسرائیل پر نسل کشی کے خاتمے کیلیے دباؤ بڑھا رہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+