ترکیہ کے شہر استنبول میں چرچ پر مذہبی تقریب کے دوران حملہ
- 29, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے شہر (استنبول میں واقع ایک اطالوی چرچ) پر ایک مذہبی تقریب کے دوران حملہ کیا گیا ـ اس حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ـ حملہ استنبول کے ضلع (سریر میں واقع سانتا ماریا چرچ) میں مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 40 منٹ پر ہوا ـ عبادت کے دوران دو مسلح افراد زبردستی چرچ میں گھس آۓ ـ ان دونوں نے بندوقیں اٹھا رکھی تھیں ۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ـ اس واقعہ سے چرچ میں موجود لوگ خوفزدہ ہو گۓ ۔ ترکیہ کے (وزیر داخلہ یرلیکایا اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو) نے حملے کی شدید مذمت کی ہے ـ اور حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کیلیے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کر دی ہیں ـ ترکیہ کے (وزیر انصاف ٹنک) نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوۓ مجرموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے ـ
وسیم حسن
تبصرے