اسرائیلی حمایت پر جولیا سیبوٹنڈے سے یوگنڈا کی حکومت کا لا تعلقی کا اعلان

یوگنڈا کی مستقل سفیر اور جج

نیوز ٹوڈے : عالمی عدالت انصاف کے 17 رکنی پینل نے اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی فوری طور پر روکنے کے حوالے سے جو اقدامات کرنے کی ہدایات کی تھیں ، اور غزہ کے محصور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا تھا ـ ان مطالبات پر یوگنڈا کی مستقل سفیر اور جج (جولیا سیبوٹنڈے) نے اسرائیل کی حمایت میں ووٹ دیتے ہوۓ عالمی عدالت انصاف کے مطالبات کی بھی مخالفت کرد ی ـ جولیا سیبوٹنڈے کے اس اعلان پر 'یوگنڈا حکومت نے اپنی جج سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا'. یوگنڈا حکومت کا کہنا ہے کہ 'بین الاقوامی عدالت انصاف میں جج سیبو ٹنڈے کا یہ اقدام فلسطینی معاملے پر یوگنڈا حکومت کے مؤقف کے منافی ہے' ـ یوگنڈا کی اس مستقل مندوب نےاس سے پہلے کانگو پر بھی یو گنڈا کے کیس کے خلاف ووٹ دیا تھا ـ اور اب اسرائیل کا ساتھ دینے پر اس کی حکومت اور عوام سیبوٹنڈے کے سخت خلاف ہو گۓ اور اس سے تمام رشتے ختم کر لیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+