شام اور عراق کے بعد اب اردن میں بھی امریکی فوج کا رہنا محال ہو گیا

شام اور عراق

نیوز ٹوڈے :اردن میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملے میں3 امریکی فوجی مارے گۓ - فلسطین جنگ میں امریکہ کی اسرائیل کی مکمل حمایت کی وجہ سے عراق اور شام میں موجود امریکی ٹھکانوں کو تو پہلے ہی نشانہ بنایا جا رہا تھا ـ اور عراق اور شام کی حکومتوں نے امریکہ کو اپنی فوج واپس بلانے کا بھی کہہ دیا تھا ـ لیکن اب اردن میں بھی پہلی مرتبہ امریکہ کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جانے لگا ـ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گۓ ـ (امریکی صدر بائیڈن) نے اس حملے کی ذمہ داری ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں پر ڈال دی ہے ۔

برطانیہ کی ایک نیوز ایجنسی 'روئٹرز' نے لکھا ہے کہ صدر بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابھی ہم اس حملے سے متعلق ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ پتا ہے کہ یہ حملہ شام اور عراق میں موجود ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں نے ہی کیا ہے ـ امریکہ کی فوج نے بیان دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ اس جنگ کی وجہ سے امریکہ کے فوجی مارے گۓ ـ امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے اس حملے کے بارے میں بتاتے ہوۓ کہا ، کہ 28 جنوری کو شام کی سرحد کے نزدیک مشرقی اردن میں امریکی ٹھکانے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+