گوگل میپس سے پیٹرول کی بچت کرنے کا طریقہ!

گوگل میپس

نیوزٹوڈے: گوگل میپس کو اب سڑک پر ٹریفک کے بہاؤ کے ساتھ پیٹرول کی بچت اور آسانی سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل میپس میں "ایکو فرینڈلی روٹنگ" نامی فیچر سفر کے دوران ایندھن کی بچت کر سکتا ہے۔ یہ فیچر آپ کو گاڑی کے انجن اور پیٹرول کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر ترین راستے سے آگاہ کرے گا۔ 'ایکو فرینڈلی روٹنگ' فیچر ٹریفک کے بہاؤ، سڑک کی صورتحال اور دیگر پہلوؤں کو چیک کر کے صارفین کو بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے۔ اس طرح وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہو سکتی ہے۔ آپ کو گوگل میپس سے اس فیچر کو فعال کرنا ہوگا اور اپنے فون میں گوگل میپس کھول کر سیٹنگز میں جانا ہوگا۔ اس کے بعد نیویگیشن آپشن پر کلک کریں اور وہاں روٹ آپشنز پر کلک کریں۔ دیے گئے آپشن میں "Prefer Fuel Efficient Routesآپشن پر کلک کریں اور 'Eco Friendly Routing' کو فعال کریں۔ آخری مرحلے میں چینج انجن ٹائپ آپشن پر کلک کریں اور پیٹرول، ڈیزل، الیکٹرک میں سے آپشن کو منتخب کریں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+