ملک میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان
- 31, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز کے اجراء کا عمل شروع کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تمام موجودہ مالیت کے نئے بینک نوٹوں کا ڈیزائن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہر 15 سے 20 سال بعد مرکزی بینک کرنسی نوٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور آرٹ کے طلباء 11 مارچ تک اپنے ڈیزائن اسٹیٹ بینک کو بھجوائیں۔
حتمی ڈیزائن منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے اگلے دو سالوں میں اس عمل کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سیریز کے اجراء کے بعد بھی موجودہ نوٹوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
موجودہ سیریز کو گردش سے نکالنے کا کوئی بھی فیصلہ بتدریج اور مرحلہ وار ہوگا۔
#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
— SBP (@StateBank_Pak) January 30, 2024
For details: https://t.co/IA6c1h6py4#ArtCompetition #SBPBanknotes pic.twitter.com/OD6XPcdFVj
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے