بابر اعظم اپنی پرفارمنس سے کتنا مطمئن ہے؟ کھلاڑی نے بتا دیا

سابق کپتان بابر اعظم

نیوزٹوڈے:   پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں، ابھی مزید اہداف حاصل کرنے ہیں۔ بابر اعظم نے بنگلہ دیش میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے سے ان کے تجربے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ بی پی ایل میں بہترین اسپنرز ہیں، وکٹیں حاصل کرنا آسان نہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور ان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کھلاڑی اچھی چیز ہیں تاہم میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

بابر نے کہا کہ ایشیائی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ میں مشکل کا سامنا ہے، اس کا واحد حل خود کو باؤنس اور پیس کے لیے تیار کرنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+