کوئٹہ سریاب روڈ پر 'پی پی کے انتخابی دفتر' پر حملہ

نیوز ٹوڈے :   کوئٹہ میں 'پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر' پر حملہ ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق 'کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پی پی ایل کے انتخابی دفتر' پر نامعلوم لوگوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا ـ اس حملے میں 5 لوگ زخمی ہو گۓ ـ سریاب روڈ کے علاقہ گائی خان چوک میں پیپلز پارٹی کے حلقہ 45 کے صوبائی امیدوار کے انتخابی دفتر پر پر دستی بم پھینکے گۓ ـ

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جاۓ حادثہ پر پہنچ گئی ـ پولیس کے مطابق اس حملے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گۓ ہیں جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے ـ اور پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+