لاہور سراج ٹاؤن میں نوجوان نے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
- 01, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور 'شاہدرہ' کے علاقے میں سوتیلے بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 'شاہدرہ کے علاقے سراج ٹاؤن' کے (عبد الرحمٰن) نام کے نوجوان نے اپنی سوتیلی ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ـ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجرم کو گرفتار کر لیا ـ مجرم نے پولیس کو اپنے اقبالی بیان کے دوران بتایا ـ کہ اس کی سگی ماں کی وفات کے بعد اس کے والد نے دوسری شادی کر لی تھی ـ اور یہ سب ایک ہی گھر میں ایک ساتھ رہتے تھے ـ عبدالرحمٰن شادی شدہ ہے اور اس کی سوتیلی ماں اس کے بیوی بچوں کے ساتھ ہر وقت لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی ـ
اسلیے عبدالرحمٰن نے اپنے والد کے گھر کو بیچ کر جائیداد کے بٹوارے کا فیصلہ کیا تاکہ سب الگ الگ اپنے گھروں میں رہیں تو اس کی ماں نے اس کے اس فیصلے کی مخالفت کی اور اسے باپ کا گھر بیچنے نہ دیا ـ جس پر عبدالرحمٰن نے غصہ میں آ کر اپنی سوتیلی ماں کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے