سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے: پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 216،300 روپے پر طے ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 185,442 روپے تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے ساتھ 215، 500 روپے پر بند ہوئی۔ جنوری 2024 کے مہینے میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 4500 روپے کی کمی ہوئی۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+