کپتان کیوں تبدیل کیا گیا؟ ذکا اشرف کے ہٹتے ہی مکی آرتھر نے راز فاش کردیے

پاکستان کرکٹ ٹیم

نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ذکا اشرف انہیں خود مستعفی ہونے کا کہتے تو ان کی میرے دل میں عزت زیادہ ہوتی۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد پی سی بی کی جائزہ میٹنگ ایک مذاق تھی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہیں یہ ڈرامہ اسی وقت پتہ چل گیا تھا جب محمد حفیظ کرکٹ بورڈ کی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ ریویو سیشن کے دوران ذکاء اشرف نے انہیں میوزیم بلایا اور ان سے کئی سوالات کیے اور تب ہی انہوں نے بتایا کہ وہ کپتان تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان کرکٹ مایوس کن صورتحال سے دوچار ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+