ڈرامے دیکھنے پر 12 سال قید کی سزا

شمالی کوریا

نیوزٹوڈے:  شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کے ڈرامے دیکھنے پر 2 نوجوانوں کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شمالی کوریا کے 2، 16 سالہ لڑکوں کو جنوبی کوریا کے ڈرامے دیکھنے پر 12، 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو میں 2 نوجوان لڑکوں کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سٹیج پر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوتے دیکھا جا رہا ہے۔

جنوبی کوریا کے باشندوں پر شمالی کوریا میں ٹیلی ویژن پروگرام سمیت ہر قسم کا تفریحی مواد دیکھنے پر پابندی ہے۔ 2020 میں نافذ قانون کے مطابق جنوبی کوریا کے ڈرامے دیکھنے کے جرم میں سنگین قید یا موت بھی ہو سکتی ہے۔ ایک رہائشی نے کہا کہ اگر آپ امریکی ڈرامہ دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ رشوت لے کر فرار ہو سکتے ہیں لیکن اگر آپ جنوبی کوریا کا ڈرامہ دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ کو بھی گولی مار دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں کورین ڈراموں کو دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+