پاکپتن کے کمرہ عدالت میں جج کی موجودگی میں ہوا لڑکی کا قتل
- 05, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کی عدالت میں سماعت کے دوران ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی ، جس سے ایک لڑکی جاں بحق ، ملزم موقع سے فرار - تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن کی ایک لڑکی نے گھر سے بھاگ کر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کر لی - جس پر لڑکی کے خاندان والوں نے لڑکے کے خلاف اغوا کا پرچہ درج کروا دیا ـ وقوعہ کے روز لڑکی اپنے خاوند اور سسرالیوں کے ساتھ پاکپتن کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے آئی ـ لڑکی کمرہ عدالت میں جج کے سامنے کھڑی تھی اور اپنا بیان ریکارڈ کروا رہی تھی -
عدالت کے کمرے میں لڑکی کے میکے اور سسرالی دونوں خاندانوں کے لوگ موجود تھے کہ اچانک لڑکی کے ماموں نے پستول نکال کر لڑکی پر فائرنگ کر دی - جس سے لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ور ملزم پستول لہراتا ہوا پولیس کی موجودگی میں عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا -
وسیم حسن
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے